news

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیسرا دن ریکارڈ تیزی، انڈیکس نئی بلندی پر

Published

on

کراچی:
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان جمعرات کو بھی جاری رہا، اور کاروباری دن کا آغاز ہی 922 پوائنٹس کے نمایاں اضافے سے ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس 1,53,587 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح کو چھو گیا۔ دن بھر سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوتا رہا، جس کے باعث انڈیکس میں بتدریج 1285، 1426، 1648 اور آخرکار 1719 پوائنٹس کی مجموعی تیزی دیکھی گئی۔

یہ اضافہ انڈیکس کو لے کر 1,54,684 پوائنٹس کی تاریخی سطح پر لے گیا، جو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی اب تک کی بلند ترین پوزیشن ہے۔ یہ مسلسل تیسرا دن ہے کہ اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ ساز تیزی ریکارڈ کی جا رہی ہے، جسے ملکی معیشت اور سرمایہ کاروں کے لیے ایک مثبت اشارہ قرار دیا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version