news
ارچنا پورن سنگھ، کیکو شردھا نے شو نہیں چھوڑا
کپل شرما شو کے مشہور کامیڈین کیکو شردھا کے پروگرام چھوڑنے کی خبریں سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئیں، خاص طور پر اس وقت جب ان کی کرشنا ابھیشیک کے ساتھ مبینہ جھگڑے کی ویڈیو سامنے آئی۔ تاہم، شو کی مستقل جج ارچنا پورن سنگھ نے ان افواہوں کو مکمل طور پر جھوٹ قرار دے کر واضح کر دیا کہ کیکو اب بھی ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ کا حصہ ہیں، انہوں نے حالیہ اقساط کی ریکارڈنگ بھی مکمل کی ہے اور جلد ہی ناظرین انہیں دوبارہ اسکرین پر دیکھیں گے۔
دوسری جانب، پاپارازی پیج “وائرل بھایانی” نے دعویٰ کیا تھا کہ کیکو کو ایک نئے رئیلٹی شو “رائز اینڈ فال” کے لیے سائن کیا گیا ہے، جو ایم ایکس پلیئر پر نشر ہوگا، جبکہ کپل شرما شو نیٹ فلکس پر جاری ہے۔ سوشل میڈیا پر کیکو اور کرشنا کی تکرار پر مبنی ایک ویڈیو بھی زیرِ بحث ہے، مگر دونوں اداکاروں نے اب تک اس پر کوئی باضابطہ تبصرہ نہیں کیا۔ ارچنا پورن سنگھ کی وضاحت کے بعد کیکو کے مداحوں نے سکون کا سانس لیا کہ وہ اب بھی شو کا اہم حصہ ہیں۔