head lines

پنجاب میں سیلابی ریلے سے تباہی، کئی دیہات ڈوب گئے، دو نوجوان جاں بحق

Published

on

بھارت کی جانب سے دریاؤں میں چھوڑے گئے پانی نے پنجاب کے جنوبی اضلاع میں تباہی مچادی۔ دریائے ستلج، راوی اور چناب میں طغیانی آئی۔ نتیجے میں کئی حفاظتی بند ٹوٹ گئے۔ اس دوران درجنوں دیہات زیر آب آگئے اور کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں۔ منڈی بہاؤالدین میں دو نوجوان پانی کے ریلے میں بہہ کر جاں بحق ہوگئے۔

تاہم صورتحال مزید خراب ہوئی جب شجاع آباد میں بستی گاگرہ کا بند ٹوٹ گیا۔ دو سو فٹ چوڑا شگاف پڑنے سے پانی قریبی آبادیوں میں داخل ہوگیا۔ دوسری جانب ملتان کی بستی گرے والا میں بھی پانی کی سطح خطرناک حد تک بڑھ گئی۔

مزید برآں جھنگ کے علاقے شورکوٹ میں درمیانے درجے کا سیلاب آگیا۔ سلطان باہو پل سے دو لاکھ ساٹھ ہزار کیوسک کا ریلا گزرا۔ ادھر ریلوے پل پر دباؤ بڑھنے کے باعث شورکوٹ خانیوال ریلوے سیکشن دوسرے روز بھی بند رہا۔

ادھر پنڈی بھٹیاں میں ہائی فلڈ الرٹ جاری کردیا گیا۔ وہاں سے پانچ لاکھ ستاون ہزار کیوسک کا ریلا گزر رہا ہے۔ احمد پور سیال میں بند میں شگاف پڑا جس سے کئی علاقے زیر آب آگئے۔ لیاقت پور میں بھی دریائے چناب اور دریائے سندھ کے ریلوں نے بستیاں ڈبو دیں۔

چنیوٹ میں ریسکیو ٹیموں نے امدادی کارروائیاں جاری رکھیں۔ ٹھٹھہ ہشمت اور موضع ڈوم سے پچیس افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔ اب تک 1312 افراد کو ریسکیو کیا جاچکا ہے۔ تاہم خانیوال، اوچ شریف اور دیگر اضلاع میں سیلاب نے ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں بھی تباہ کردیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version