news

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخ کی بلند ترین سطح

Published

on

کراچی:
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز غیر معمولی تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے، جہاں 100 انڈیکس نے نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے 1,52,535 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھو لیا۔ آج کاروبار کے آغاز سے ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھا گیا، اور انڈیکس میں 728 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے یہ 1,51,703 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔

گزشتہ روز انڈیکس 1004 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 1,50,975 پر بند ہوا تھا۔ کاروباری سرگرمیوں کے دوران ایک موقع پر انڈیکس میں 1560 پوائنٹس کی تیزی بھی ریکارڈ کی گئی، جو سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کی علامت ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز ایک ارب 8 کروڑ شیئرز کے سودے 44 ارب 42 کروڑ روپے میں طے پائے، جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 54 ارب روپے کا اضافہ ہوا جس سے مجموعی مالیت 17,855 ارب روپے تک جا پہنچی۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں اسٹاک مارکیٹ میں تیزی سرمایہ کاروں کے اعتماد، مستحکم اقتصادی اشاریوں اور آئندہ مالی پالیسیوں کی توقعات کا نتیجہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version