news

ڈکی بھائی کا جوا ایپ پروموشن کیس میں مزید 2 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور

Published

on

لاہور کی ضلع کچہری میں معروف یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کے خلاف جوا ایپ کی پروموشن سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے ان کا مزید دو روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ سماعت کے دوران ڈکی بھائی کو عدالت میں پیش کیا گیا، تاہم ان کے وکیل کی تاخیر سے آمد کے باعث کارروائی کچھ دیر مؤخر ہوئی۔

وکیل عثمان مشتاق نے عدالت سے درخواست کی کہ ان کے موکل عدالت میں اپنا مؤقف پیش کرنا چاہتے ہیں۔ اس پر ڈکی بھائی نے بیان دیا کہ وہ تفتیش سے مطمئن ہیں اور اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر مزید تحقیق درکار ہے تو ادارے بلاجھجک کر سکتے ہیں کیونکہ وہ ریاستی اداروں کی عزت کرتے ہیں۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سے مزید برآمدگیاں درکار ہیں، خاص طور پر ان کی ڈیجیٹل ڈیوائسز اور آن لائن اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کرنی ہے، اس لیے 5 دن کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی گئی۔ عدالت نے جزوی طور پر درخواست منظور کرتے ہوئے 2 دن کا ریمانڈ دیا اور ہدایت کی کہ ڈکی بھائی کو دوبارہ 5 ستمبر کو عدالت میں پیش کیا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version