news

وزیراعظم شہباز شریف اور روسی صدر پیوٹن کی ملاقات

Published

on

بیجنگ میں وزیراعظم شہباز شریف اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی شریک تھے۔ ملاقات سے قبل دونوں رہنماؤں کے درمیان گرمجوش مصافحہ ہوا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان روس کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے، ہم تجارت سمیت مختلف شعبوں میں روس کے ساتھ تعاون کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن، ترقی اور خوشحالی کا خواہشمند ہے، اور روس اس سلسلے میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔

روسی صدر پیوٹن نے پاکستان میں حالیہ قدرتی آفات اور سیلابی صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ روس پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید وسعت دینا چاہتا ہے۔ ملاقات کے دوران انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کو شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے آئندہ سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت بھی دی، جس پر وزیراعظم نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں روس کا دورہ کرکے خوشی ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version