news

انجلی راگھو نے نازیبا رویے کے بعد انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کر دیا

Published

on

بھوجپوری فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور گلوکارہ انجلی راگھو نے ایک افسوسناک واقعے کے بعد انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق انجلی راگھو ایک پروموشنل تقریب میں شرکت کے دوران اپنے ساتھی اداکار پَون سنگھ کے نامناسب رویے کا نشانہ بنیں۔ تقریب میں گانے “سَیّاں سیوا کرے” کی پروموشن کے دوران پَون سنگھ نے انجلی کی اجازت کے بغیر ان کی کمر پر ہاتھ رکھا اور غیر مناسب مذاق کیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ انجلی اس رویے سے سخت پریشان اور غیر مطمئن نظر آئیں، تاہم اسٹیج کی صورتحال اور موقع کی نزاکت کے باعث وہ فوری ردعمل نہ دے سکیں۔ واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے پَون سنگھ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، جہاں انہیں “بےشرم” اور “بدتمیز” جیسے القابات دیے گئے، جبکہ بعض نے یہاں تک کہا کہ وہ بھوجپوری انڈسٹری کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں۔

اداکارہ انجلی راگھو نے بعد ازاں ایک لائیو سیشن میں اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس واقعے سے دلبرداشتہ ہیں اور اب بھوجپوری فلم انڈسٹری میں مزید کام نہ کرنے کا فیصلہ کر چکی ہیں۔ انجلی نے کہا کہ خواتین کی عزت اور وقار سب سے اہم ہے، اور اس قسم کے رویے کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیے جا سکتے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version