news

گلگت بلتستان میں ہیلی کاپٹر حادثہ، فنی خرابی کی وجہ سے تباہی

Published

on

گلگت بلتستان کے علاقے دیامر ہوڈر میں ایک افسوسناک واقعے کے دوران ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہو گیا۔ ہیلی کاپٹر میں پائلٹ، معاون پائلٹ سمیت عملے کے تین ارکان سوار تھے۔ گلگت بلتستان کے وزیر داخلہ شمس الحق لون نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ واقعہ فنی خرابی کی وجہ سے پیش آیا، اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر ہیلی کاپٹر میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا حکومت کے تباہ شدہ ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر کے حوالے سے تحقیقات کا عمل بھی جاری ہے۔ اس سلسلے میں روسی کمپنی کے ماہرین پاکستان آئیں گے جو پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کے ساتھ مل کر بلیک باکس اور تباہ شدہ ہیلی کاپٹر کے پرزہ جات کا معائنہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق بلیک باکس کو ڈی کوڈ کرنے کی مختلف تجاویز زیر غور ہیں، اور اگر مقامی سطح پر ڈی کوڈنگ ممکن نہ ہوئی تو اسے روس بھیجا جائے گا تاکہ حادثے کی اصل وجوہات معلوم کی جا سکیں۔

واضح رہے کہ یہ ہیلی کاپٹر 2019 میں اوور ہال کیا گیا تھا اور 15 اگست کو ضلع مہمند میں ریلیف سرگرمیوں کے دوران پیش آنے والے حادثے میں پائلٹ سمیت عملے کے پانچ افراد شہید ہو گئے تھے۔ تباہ شدہ ہیلی کاپٹر کے بھاری پرزے، جن میں دو انجن اور گیئر بکس شامل ہیں، تاحال جائے وقوعہ پر موجود ہیں جنہیں منتقل کرنے کے لیے حکومت نے وفاق سے خصوصی ہیوی لفٹ ہیلی کاپٹر فراہم کرنے کی درخواست کی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version