news
کراچی: ڈکیتی کیس میں 2 ٹک ٹاکرز کی ضمانت منظور، 2 کی مسترد
کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس میں ڈکیتی کیس میں گرفتار 4 ٹک ٹاکرز کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیا گیا۔ عدالت نے دو ملزمان کو ضمانت دے دی جبکہ باقی دو کی درخواستیں مسترد کر دیں۔
فیصلے کے مطابق ملزمان شہروز اور نمرا کی ضمانت منظور کرلی گئی۔ مزید برآں، دونوں کو فی کس ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔
تاہم عدالت نے ملزم شہریار اور ملزمہ یسریٰ کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے 26 جون کو شو روم مالک کے گھر ڈکیتی کی۔
واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ فیروز آباد میں 13 کروڑ روپے ڈکیتی کا مقدمہ درج ہے۔