news
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم ستمبر سے ممکنہ کمی
اسلام آباد:
ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم ستمبر سے معمولی کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق آئندہ 15 روز کے لی پیٹرولیم مصنوعات 61 پیسے فی لیٹر، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 13 پیسے فی لیٹر کمی کی توقع ہے۔
اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے 57 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔
اوگرا (آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی) اپنی ورکنگ وزارت پیٹرولیم کو آج رات بھیجے گی، جو اسے وزارت خزانہ کے ذریعے وزیراعظم کو منظوری کے لیے پیش کرے گی۔
قیمتوں میں رد و بدل کا حتمی نوٹیفکیشن وزیراعظم کی مشاورت کے بعد وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کیا جائے گا۔