news

پنجاب میں مون سون بارشوں کا 9واں سپیل

Published

on

پنجاب میں مون سون بارشوں کے ایک اور اسپیل کی پیشگوئی کر دی گئی ہے جس کے باعث صوبے بھر میں سیلابی صورتحال مزید سنگین ہوسکتی ہے۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق مون سون کا 9واں اسپیل 29 اگست سے 2 ستمبر تک جاری رہے گا، اس دوران لاہور، گجرانوالہ، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، جہلم، چکوال، گجرات اور سیالکوٹ سمیت جنوبی پنجاب کے ڈیرہ غازی خان، ملتان اور راجن پور میں بھی شدید بارشوں کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ دریائے چناب، راوی اور ستلج میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے جبکہ بڑے شہروں میں ندی نالے بپھر سکتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے اور تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز سمیت محکمہ صحت، آبپاشی، تعمیر و مواصلات اور لوکل گورنمنٹ کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ فیلڈ میں موجود رہیں۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ خراب موسم میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں، دریاؤں کے اطراف جانے سے بچیں اور ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version