news

عظمیٰ بخاری کی وضاحت، راوی اور قریبی دیہات متاثر

Published

on

پنجاب میں سیلابی صورتحال سنگین شکل اختیار کر گئی ہے، دریائے راوی، چناب اور ستلج میں پانی کی سطح مسلسل بڑھ رہی ہے جس کے باعث قریبی دیہات زیرآب آگئے ہیں۔ وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے وضاحت دی ہے کہ بڑی تنصیبات کو محفوظ رکھنے کے لیے حفاظتی بند توڑے جا رہے ہیں اور اس سے پہلے مقامی مکینوں اور مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ہیڈ قادرآباد پر پانی کی سطح میں کمی شروع ہوگئی ہے اور ڈھائی لاکھ کیوسک پانی شاہدرہ سے گزرنے کی توقع ہے۔ دوسری جانب پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے راوی میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے اور شاہدرہ کے مقام پر پانی کی مقدار 2 لاکھ کیوسک تک پہنچنے کا امکان ہے۔ کمشنر لاہور نے بتایا کہ قصور اور دیگر قریبی دیہات زیرآب ہیں اور متاثرہ خاندانوں کی منتقلی کا عمل جاری ہے۔ پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر جنرل عرفان علی کاٹھیا نے خبردار کیا ہے کہ ہیڈ قادرآباد پر دباؤ بڑھنے کے باعث بند ٹوٹنے کا خطرہ موجود ہے، جس سے حافظ آباد اور چنیوٹ کے علاقے متاثر ہوسکتے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ادارے ہائی الرٹ پر ہیں اور متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے اقدامات جاری ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version