news
پی آئی اے روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری کے لیے نئے مالیاتی مشیر کی تلاش
اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے زیرِ ملکیت روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری کے لیے نئے مالیاتی مشیر کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ نجکاری کمیشن نے اس مقصد کے لیے کمپنیوں سے درخواستیں طلب کی ہیں، جن کے ساتھ ایک ہزار امریکی ڈالر کی فیس جمع کرانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں کو اپنی درخواستیں 2 ستمبر تک نجکاری کمیشن کو ارسال کرنا ہوں گی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پی آئی اے روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری کے لیے بطور مالی مشیر خدمات انجام دینے والی بین الاقوامی رئیل اسٹیٹ فرم JLL نے معذرت کر لی تھی اور اپنے فیصلے سے نجکاری کمیشن کو تحریری طور پر آگاہ بھی کر دیا تھا۔ اب نجکاری کمیشن نئے مالیاتی مشیر کی خدمات حاصل کرنے کے لیے دوبارہ عمل شروع کر رہا ہے