news
سلمان خان کا سچے پیار پر چونکا دینے والا اعتراف
بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نے ’’بگ باس 19‘‘ کے گرینڈ پریمیئر میں ایسا انکشاف کیا جس نے مداحوں کو حیران کر دیا۔ شو کے دوران ایک مہمان نے ان سے سوال کیا کہ کیا ’’سچا پیار ہمیشہ ادھورا ہی رہ جاتا ہے؟‘‘ اس پر سلمان خان نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ ’’مجھے نہیں معلوم، کیونکہ مجھے تو اب تک سچا پیار ہوا ہی نہیں۔‘‘ ان کے اس جواب نے پروگرام کا ماحول پرجوش بنا دیا اور مداح ایک بار پھر ان کی ذاتی زندگی کے بارے میں چہ میگوئیوں میں مصروف ہوگئے۔
سلمان خان کی زندگی میں کئی مشہور اداکاراؤں کے ساتھ رشتے جڑنے اور بکھرنے کی کہانیاں ہیں، جن میں ایشوریا رائے، کترینہ کیف اور سنگیتا بجلانی شامل ہیں، مگر کوئی بھی رشتہ شادی کے بندھن تک نہ پہنچ سکا۔ اب جبکہ سلمان خان 58 برس کے ہو چکے ہیں، مداح یہ سوال کرنے پر مجبور ہیں کہ آیا وہ کبھی شادی کریں گے یا ہمیشہ ’’فار ایور سنگل‘‘ ہیرو کے طور پر جانے جائیں گے۔ ان کے اس تازہ بیان نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث کو جنم دے دیا ہے کہ کیا بالآخر دبنگ خان کو کبھی سچا پیار ملے گا یا نہیں