news

شاہ رُخ خان اور دپیکا پڈوکون کے خلاف مقدمہ درج

Published

on

بھارتی میڈیا کے مطابق راجستھان کے شہر بھرت پور میں معروف کار کمپنی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، جس میں بالی ووڈ اسٹارز شاہ رُخ خان اور دپیکا پڈوکون کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ یہ مقدمہ مقامی وکیل کیرتی سنگھ نے دائر کیا، جنہوں نے 2022 میں تقریباً 24 لاکھ روپے کی کار خریدی تھی۔ وکیل کے مطابق چند ماہ بعد ہی گاڑی میں سنگین تکنیکی خرابیاں سامنے آئیں جو جان لیوا حادثات کا سبب بن سکتی تھیں۔ ڈیلرشپ نے تصدیق کی کہ یہ مسئلہ مینوفیکچرنگ کا ہے اور درست نہیں کیا جا سکتا۔ ایف آئی آر میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ گاڑی کی خریداری شاہ رُخ اور دپیکا کے اشتہار دیکھ کر کی گئی تھی، جس میں کار کو مکمل طور پر ’ٹربل فری‘ ظاہر کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق مقدمے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version