news
جنید اکبر کا چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے عہدے سے استعفیٰ
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جنید اکبر نے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ا جنید اکبر نے اپنا استعفیٰ پارٹی کے چیف وہپ عامر ڈوگر کو جمع کروایا۔ ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے اعلامیے کے بعد کیا گیا جس میں چیئرمین پی اے سی کو استعفیٰ دینے کی ہدایت دی گئی تھی۔ جنید اکبر نے استعفیٰ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پارٹی پالیسی کے مطابق اپنا استعفیٰ چیف وہپ کے حوالے کر دیا ہے۔