news

گوگل ڈرائیو میں ویڈیو ایڈیٹنگ فیچر متعارف

Published

on

ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اپنے کلاؤڈ اسٹوریج پلیٹ فارم گوگل ڈرائیو میں ویڈیو ایڈیٹنگ کا نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے۔ اس سے قبل گوگل نے ڈرائیو میں آٹومیٹک کیپشننگ، وژوئل ری ڈیزائن، انسٹنٹ پلے بیک، ٹائم اسٹیمپڈ ٹرانسکرپٹ اور یوٹیوب طرز کا تھمب نیل پری ویو جیسے فیچرز شامل کیے تھے۔ تازہ اپ ڈیٹ کے تحت صارفین ڈرائیو میں ویڈیو پلے کرنے پر گوگل ڈرائیو وڈز کا جامنی رنگ کا نشان دیکھ سکیں گے، جس پر کلک کرنے سے ویڈیو ایڈیٹنگ کے لیے گوگل وڈز میں کھل جائے گی۔ اس فیچر کی مدد سے صارفین ویڈیوز کو ٹرم کر سکتے ہیں، میوزک اور ٹیکسٹ اوورلے شامل کر سکتے ہیں اور دیگر بنیادی ایڈیٹنگ ٹولز استعمال کر سکتے ہیں۔ ایڈیٹنگ مکمل ہونے کے بعد فائل وڈز فارمیٹ میں سیو ہوگی جسے علیحدہ سے ایکسپورٹ کیا جا سکے گا۔ تاہم یہ سہولت فی الحال صرف ایم پی4، کوئک ٹائم، او جی جی اور ویب ایم فارمیٹس میں دستیاب ہے، اور ویڈیوز کا دورانیہ 35 منٹ جبکہ سائز 4 جی بی سے کم ہونا لازمی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version