news

گوگل نے پاکستان میں سرچ انجن میں اے آئی موڈ متعارف کرایا

Published

on

گوگل نے پاکستان میں اپنے سرچ انجن میں جدید اے آئی موڈ متعارف کرا دیا ہے، جو اب انگریزی زبان میں مقامی صارفین کو دستیاب ہے۔ اس نئے فیچر کے ذریعے صارفین کو پیچیدہ اور تفصیلی سوالات کے زیادہ تیز، جامع اور مؤثر جوابات فراہم کیے جائیں گے۔ گوگل کا یہ اے آئی موڈ، جو رواں سال کے آغاز میں سب سے پہلے امریکا میں لانچ کیا گیا تھا، اب دنیا بھر میں پھیل رہا ہے اور اپنی درستگی اور تازہ ترین معلومات کی وجہ سے تیزی سے مقبول ہو رہا ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ فیچر خاص طور پر تحقیقی کاموں، پروڈکٹس کے موازنے، سفر کی منصوبہ بندی اور مشکل سوالات کے جوابات کے لیے نہایت کارآمد ہے۔

یہ نیا موڈ Gemini 2.5 کے کسٹم ورژن پر مبنی ہے، جو سوالات کو ذیلی موضوعات میں تقسیم کر کے ایک ساتھ متعدد سرچز کرتا ہے تاکہ زیادہ گہرائی اور تفصیلی نتائج فراہم کیے جا سکیں۔ اس کے علاوہ صارفین متن، آواز یا تصاویر کے ذریعے بھی سرچ کر سکیں گے، جس سے مواد تلاش کرنے کا دائرہ وسیع تر ہو جائے گا۔ گوگل نے اعلان کیا ہے کہ یہ فیچر اب پاکستان میں گوگل ایپ (اینڈرائیڈ اور iOS)، موبائل ویب اور ڈیسک ٹاپ پر دستیاب ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version