news

پاکستان آئیڈل کی 11 سال بعد شاندار واپسی

Published

on

پاکستان کا سب سے بڑا میوزک شو پاکستان آئیڈل 11 سال بعد شاندار واپسی کرنے جا رہا ہے۔ اس بار شو پہلے سے زیادہ رنگین، دلچسپ اور میوزیکل سرپرائزز سے بھرپور ہوگا۔ نوجوان گلوکاروں کو اپنی آواز اور فن دکھانے کا سنہری موقع ملے گا۔ اس کم بیک کو مزید یادگار بنانے کے لیے سپر اسٹار ججز کا پینل تشکیل دیا گیا ہے جس میں راحت فتح علی خان، بلال مقصود، زیب النسا بنگش اور ورسٹائل اداکار فواد خان شامل ہیں۔

آڈیشنز کا سلسلہ سکھر سے شروع ہوا، جو ملتان اور لاہور کے بعد اب اسلام آباد اور راولپنڈی پہنچ چکا ہے، جبکہ اگلا بڑا پڑاؤ کراچی ہوگا۔ پروڈکشن ٹیم کے مطابق اس بار یہ شو صرف ایک چینل پر نہیں بلکہ پانچ بڑے چینلز پر بیک وقت نشر ہوگا۔

میوزک کے دیوانوں کے لیے یہ واپسی محض ایک شو نہیں بلکہ ایک نئی نسل کے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کا ذریعہ ہے، جہاں مقابلہ، خواب اور موسیقی ایک بار پھر زندہ ہوں گے۔ یاد رہے کہ پہلی بار 2013 میں نشر ہونے والے پاکستان آئیڈل نے ملک کو نیا ٹیلنٹ دیا تھا اور لاکھوں ناظرین کو اپنی اسکرینز سے جوڑے رکھا تھا۔ اس وقت ججز پینل میں علی عظمت، بشریٰ انصاری اور حدیقہ کیانی شامل تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version