news

ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کی منگنی

Published

on

دنیا بھر میں مقبول امریکی پاپ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور فٹبال اسٹار ٹریوس کیلسی نے بالآخر اپنی منگنی کا باضابطہ اعلان کردیا۔ دونوں گزشتہ دو برس سے ایک دوسرے کے ساتھ رشتہ استوار کیے ہوئے تھے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق، ٹریوس کیلسی نے دو ہفتے قبل خفیہ طور پر ٹیلر سوئفٹ کو پروپوز کیا تھا، جس کے بعد ان کا رومانوی فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا۔ تصاویر میں کیلسی کو گلابوں سے سجے باغ میں گھٹنے ٹیک کر گلوکارہ کو پروپوز کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ٹیلر سوئفٹ نے انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے دلچسپ کیپشن میں لکھا: ’’آپ کے انگلش ٹیچر اور جم ٹیچر شادی کر رہے ہیں۔‘‘ ان کی یہ پوسٹ وائرل ہوگئی ہے اور مداح بڑی تعداد میں جوڑے کو مبارکباد اور نیک خواہشات بھیج رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version