news

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ

Published

on

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی غیر یقینی صورتحال برقرار رہی اور 100 انڈیکس میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھا گیا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج دوران ٹریڈنگ انڈیکس میں 209 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد یہ 148,644 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ کاروبار کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 149,237 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو بھی چھو گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 148,435 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، جبکہ آج کے ابتدائی گھنٹوں میں سرمایہ کاروں کی جانب سے ملا جلا رجحان دیکھنے کو ملا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version