news

کینیڈین فوٹو جرنلسٹ ویلری زنک کا استعفیٰ

Published

on

کینیڈین فوٹو جرنلسٹ ویلری زنک نے رائٹرز کے ساتھ آٹھ برس وابستہ رہنے کے بعد استعفیٰ دے دیا۔ ویلری زنک کا کہنا ہے کہ ادارے کی غزہ پر رپورٹنگ صحافیوں سے غداری کے مترادف ہے اور یہ رویہ فلسطینی صحافیوں کے قتل کو جواز فراہم کرتا ہے۔ زنک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ الجزیرہ کے صحافی انس الشریف اور ان کے ساتھیوں کے قتل کے بعد رائٹرز نے اسرائیل کا بے بنیاد دعویٰ شائع کیا کہ انس الشریف حماس کے رکن تھے، جو مغربی میڈیا کے جھوٹے بیانیے کو تقویت دیتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پریس پاس کو تھامنا اب ان کے لیے شرمندگی کا باعث ہے کیونکہ رائٹرز اور دیگر مغربی ادارے اسرائیلی پروپیگنڈے کے کنویئر بیلٹ بن چکے ہیں جو جنگی جرائم کو چھپاتے ہیں۔ زنک نے اس حالیہ حملے کا ذکر بھی کیا جس میں النصر اسپتال پر بمباری کے دوران رائٹرز کے کیمرہ مین حسام المصری سمیت چھ صحافی شہید ہوئے۔ یاد رہے کہ اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 246 فلسطینی صحافی اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version