news

برطانیہ میں لائیو فیشل ریکاگنیشن ٹیکنالوجی پر انسانی حقوق کی تنظیموں کا احتجاج

Published

on

برطانیہ میں لائیو فیشل ریکاگنیشن (ایل ایف آر) ٹیکنالوجی کے قومی سطح پر استعمال کا آغاز کیا جا رہا ہے جس پر انسانی حقوق کی تنظیموں نے شدید تشویش ظاہر کی ہے۔ حکومت کے مطابق برطانیہ کے سات اضلاع میں پولیس کو 10 خصوصی ایل ایف آر وینز فراہم کی جائیں گی تاکہ سنگین جرائم میں ملوث مشتبہ افراد کو جلد شناخت کیا جا سکے۔ میٹروپولیٹن پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ 2024 میں اس ٹیکنالوجی کی مدد سے ایک ہزار سے زائد گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔ تاہم انسانی حقوق کمیشن کا کہنا ہے کہ یہ اقدام یورپی انسانی حقوق کے آرٹیکلز 8، 10 اور 11 کے خلاف ہے کیونکہ اس میں پرائیویسی اور اظہار رائے کی آزادی متاثر ہوتی ہے۔ ناقدین کے مطابق یہ ٹیکنالوجی شہریوں کو بارکوڈ کی طرح اسکین کرنے کے مترادف ہے اور اس میں نسلی تعصب اور غلط شناخت کے خدشات بھی پائے جاتے ہیں۔ ماہرین مطالبہ کر رہے ہیں کہ اس کے اطلاق سے پہلے سخت قانون سازی کی جائے تاکہ بنیادی انسانی حقوق متاثر نہ ہوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version