news

مریم نواز کا عوام کے لیے بڑا اعلان، پنجاب میں الیکٹرک بسوں کی آمد

Published

on


لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کاوشوں سے صوبے کے عوام کے لیے جدید ٹرانسپورٹ کی فراہمی میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ شنگھائی سی پورٹ سے مزید 100 جدید ترین الیکٹرک بسیں پاکستان کے لیے روانہ کر دی گئی ہیں جو آئندہ چند ہفتوں میں پنجاب پہنچ جائیں گی۔ مریم نواز نے عوام کو خوشخبری دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ دسمبر تک صوبے کے ہر ضلع میں یہ بسیں سڑکوں پر رواں دواں ہوں گی اور عوام صرف 20 روپے کرایے میں معیاری اور آرام دہ سفر کر سکیں گے۔

ان بسوں میں ایئرکنڈیشنڈ، اندرونی موسم کنٹرول کا نظام اور خواتین کے تحفظ کے لیے سی سی ٹی وی مانیٹرنگ سسٹم بھی موجود ہے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ یہ الیکٹرک بسیں ماحولیاتی آلودگی کم کرنے کے ساتھ ساتھ شہریوں کو جدید سفری سہولت فراہم کریں گی اور بہت جلد پنجاب کے عوام اپنی آنکھوں کے سامنے اس منصوبے کو حقیقت بنتا دیکھیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version