news

سنجے دت کی بیٹی تریشلا دت کی والدین اور خاندان پر تنقیدی پوسٹ

Published

on


بالی ووڈ اداکار سنجے دت کی بیٹی تریشلا دت نے سوشل میڈیا پر ایک مبہم لیکن توجہ حاصل کرنے والی پوسٹ شیئر کی ہے، جس میں انہوں نے والدین اور خاندان کے رویے پر سخت تنقید کی ہے۔ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اس پوسٹ میں تریشلا نے کہا کہ “خون کا رشتہ” ہونا یہ معنی نہیں رکھتا کہ ہر کوئی آپ کی زندگی میں جگہ بنائے۔ انہوں نے زور دیا کہ ذہنی سکون کے لیے ضرورت پڑنے پر والدین یا خاندان کے ساتھ رابطہ کم یا مکمل ختم کرنا بھی درست فیصلہ ہے۔

اپنے پیغام میں تریشلا نے واضح کیا کہ “خاندان” کا نام کسی کو یہ حق نہیں دیتا کہ وہ آپ کے ساتھ بدسلوکی کرے، چاہے وہ والدین ہی کیوں نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بعض اوقات والدین دنیا کے سامنے خاندان کی ساکھ کو بچانے پر زیادہ توجہ دیتے ہیں بجائے اس کے کہ اپنے بچوں کے احساسات اور ان کے تجربات کو اہمیت دیں۔ تریشلا کے یہ الفاظ ان لوگوں کے لیے بھی معنی خیز ہیں جو والدین کے ساتھ مشکل تعلقات میں جیتے ہیں۔

یہ پوسٹ اس بات کا عندیہ دیتی ہے کہ تریشلا اور سنجے دت کے تعلقات میں مسائل موجود ہیں۔ یاد رہے کہ تریشلا، سنجے دت اور ان کی مرحومہ اہلیہ رچا شرما کی بیٹی ہیں، جبکہ سنجے دت اپنی موجودہ اہلیہ مانیتا کے ساتھ دو بچوں کے والد بھی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version