news

رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کا نیا 250 کروڑ کا ممبئی بنگلہ مکمل

Published

on

بالی ووڈ کے مشہور جوڑے رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کا ممبئی کے پوش علاقے میں نیا لگژری بنگلہ “کرشنا راج بنگلو” بالآخر مکمل ہوگیا ہے، جہاں وہ اپنی بیٹی راہا کے ساتھ جلد منتقل ہونے جا رہے ہیں۔ اس چھ منزلہ گھر کی تعمیر تقریباً پانچ سال میں مکمل ہوئی، جس دوران رنبیر کپور اور عالیہ نے ذاتی طور پر ہر مرحلے کی نگرانی کی۔ یہ گھر اپنی شاندار تعمیرات، شیشے کی کھڑکیوں اور سرسبز بالکونیوں کی وجہ سے نمایاں ہے، جبکہ اس کی لوکیشن بھی سمندر کے قریب ہونے کے باعث مزید پرکشش ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق رنبیر کی والدہ نیتو کپور بھی اس نئے گھر میں ان کے ساتھ رہائش اختیار کریں گی۔ اس عالیشان بنگلے کی مالیت تقریباً 250 کروڑ بھارتی روپے ہے، جو اسے بالی ووڈ کے سب سے مہنگے گھروں میں شامل کرتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ گھر شاہ رخ خان کے مشہور گھر “منت” سے بھی زیادہ قیمتی قرار دیا جا رہا ہے، جس کی مالیت 200 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version