news

سلمان اکرم راجہ تحریک انصاف سے مستعفی، پارٹی میں مزید ٹوٹ پھوٹ

Published

on

اسلام آباد: تحریک انصاف کے اہم رہنما اور معروف وکیل سلمان اکرم راجہ پارٹی چھوڑ گئے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق سلمان اکرم راجہ بشریٰ بی بی کے رویے اور عمران خان کی بہن علیمہ خانم کی تلخ گفتگو کے باعث دلبرداشتہ ہو گئے۔ انہوں نے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر کے وکالت پر دوبارہ توجہ مرکوز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پارٹی میں بڑھتی ٹوٹ پھوٹ اور اندرونی اختلافات نے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ہے جبکہ نئے سیکریٹری جنرل کے لیے سردار لطیف کھوسہ کا نام سب سے نمایاں بتایا جا رہا ہے۔ دوسری جانب حماد اظہر کے دستبردار ہونے سے لاہور کے حلقہ 129 میں مسلم لیگ (ن) کے لیے میدان نسبتاً آسان ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سلمان اکرم راجہ کو سیاست میں شامل رہنے کے باعث کروڑوں روپے کا مالی نقصان ہو رہا تھا جس پر ان کے اہل خانہ نے بھی تشویش ظاہر کی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version