news
ڈونلڈ ٹرمپ : پاک بھارت جنگ میں 7 طیارے گرائے گئے، جنگ میں نے رکوائی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی جنگ کو رکوایا۔ وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اس جنگ میں 7 طیارے گرائے گئے تھے اور خدشہ تھا کہ یہ لڑائی ایٹمی جنگ میں تبدیل ہوسکتی تھی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے تجارت کو بطور دباؤ استعمال کرتے ہوئے دونوں ممالک کو جنگ بندی پر مجبور کیا اور دھمکی دی کہ اگر جنگ نہ رکی تو امریکا تجارت بند کردے گا، جس کے نتیجے میں 24 گھنٹوں کے اندر جنگ ختم ہوگئی۔ واضح رہے کہ ٹرمپ اس سے قبل بھی متعدد بار اس تنازعے کو رکوانے کا کریڈٹ لے چکے ہیں اور ماضی میں طیاروں کی تعداد 5 اور 6 بتا چکے تھے، تاہم اس بار انہوں نے 7 طیاروں کے گرائے جانے کا ذکر کیا۔