news

انجینئر محمد علی مرزا کو گرفتار

Published

on

جہلم پولیس نے مذہبی اسکالر انجینئر محمد علی مرزا کو گرفتار کرکے جیل منتقل کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم کے حکم پر انجینئر محمد علی مرزا کو مینٹیننس آف پبلک آرڈر (ایم پی او) کے سیکشن 3 کے تحت حراست میں لیا گیا۔ حکام کے مطابق گرفتاری کا مقصد امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا ہے۔ ذرائع کے مطابق انتظامیہ نے ان کی اکیڈمی کو بھی سیل کردیا تاکہ وہاں کسی بھی قسم کی سرگرمی یا اجتماع نہ ہوسکے۔ واضح رہے کہ مختلف مذہبی جماعتوں اور علما کرام کے وفود نے ضلعی انتظامیہ سے ملاقاتیں کرکے انجینئر محمد علی مرزا کی گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version