news
دریائے ستلج میں بھارت کے پانی چھوڑنے سے اونچے درجے کا سیلاب
بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے کے بعد دریائے ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب آگیا ہے۔ فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے ترجمان کے مطابق ہیڈ گنڈا سنگھ والا پر پانی کی سطح 21.30 فٹ تک پہنچ گئی ہے اور مزید اضافہ جاری ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ بھارت سے تقریباً 1 لاکھ 42 ہزار کیوسک پانی پاکستان میں داخل ہوا ہے، جس کے باعث سیالکوٹ اور گجرات کو ممکنہ سیلاب سے بچانے کے اقدامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ترجمان کے مطابق ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے جہاں پانی کی آمد 94 ہزار 143 کیوسک جبکہ زیریں بہاؤ 87 ہزار 529 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پانی کی سطح میں مسلسل اضافے کے پیش نظر خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ضلع پاکپتن کی 80 کلومیٹر طویل پٹی متاثر ہوسکتی ہے۔