news
بگ باس 19 کا آغاز، سلمان خان کی میزبانی اور نیا سیاسی تھیم
بھارت کے سب سے بڑے ریئلٹی شو بگ باس 19 کا آغاز 24 اگست کو ہوگیا، جس کی میزبانی حسبِ روایت سلمان خان کر رہے ہیں۔ اس بار شو کی تھیم ’’گھر والوں کی سرکار‘‘ رکھی گئی ہے جس کے تحت زیادہ تر اختیارات گھر والوں کو دیے گئے ہیں جبکہ ووٹنگ کا حق ناظرین کے پاس ہوگا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ بگ باس کا کوئی سیزن پہلے او ٹی ٹی پر دکھایا جا رہا ہے اور بعد میں ٹی وی پر نشر ہوگا، یوں 18 سالہ روایت ٹوٹ گئی ہے۔ بگ باس 19سیزن میں اشنور کور، ذیشان قادری، نغمہ میراجکر، گورو کھنہ اور گلوکار امل ملک سمیت کئی مشہور شخصیات شریک ہیں۔ عوامی ووٹنگ میں شہناز گل کے بھائی شہباز گھر میں داخل نہ ہوسکے اور یوٹیوبر مریدل کو انٹری ملی۔ اطلاعات ہیں کہ شو 15 ہفتے تک سلمان خان ہوسٹ کریں گے اور بعد میں انیل کپور یا فرح خان میزبان کے طور پر شامل ہوسکتے ہیں۔ ساتھ ہی یہ افواہیں بھی زیرِ گردش ہیں کہ ڈبلیو ڈبلیو ای کے لیجنڈ انڈر ٹیکر اور باکسنگ اسٹار مائیک ٹائسن بطور وائلڈ کارڈ انٹری شو کا حصہ بن سکتے ہیں۔