news
بھارت نے سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان کو ممکنہ سیلاب سے آگاہ کیا
بھارت نے سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان کو ممکنہ سیلاب کے خطرے سے آگاہ کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی حکام نے اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے ذریعے پاکستان کو اطلاع دی ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں دریائے طوی کے مقام پر پانی چھوڑا جائے گا جس سے بڑے سیلاب کا خدشہ ہے۔ اس سلسلے میں پاکستان کو باضابطہ طور پر آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ 24 اگست کی صبح بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے کا عمل ہوگا۔ حکام کے مطابق اس اطلاع کے بعد پنجاب کے مختلف علاقوں میں سیلاب کا خطرہ بڑھ گیا ہے، جس کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کو فوری اقدامات کی ہدایت جاری کردی گئی ہے تاکہ عوام کے جان و مال کو محفوظ بنایا جا سکے۔