news
پی سی بی کا محمد رضوان اور شان مسعود کی کپتانی سے متعلق خبروں کی تردید
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے محمد رضوان اور شان مسعود کی کپتانی سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ون ڈے ٹیم میں محمد رضوان کی جگہ سلمان علی آغا جبکہ ٹیسٹ میں شان مسعود کی جگہ سعود شکیل کو قیادت سونپنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ تاہم پی سی بی کے مطابق یہ خبریں بالکل بےبنیاد ہیں، نہ تو سلیکشن کمیٹی میں اس معاملے پر کوئی بات ہوئی ہے اور نہ ہی کھلاڑیوں کے کنٹریکٹ کی کیٹیگری میں کسی قسم کی تبدیلی کی گئی ہے۔ کرکٹ بورڈ نے واضح کر دیا ہے کہ ان افواہوں میں کوئی حقیقت نہیں اور انہیں محض قیاس آرائی قرار دیا جا سکتا ہے۔