news
سیکیورٹی فورسز نے باجوڑ کے 5 علاقے کلیئر کر دیے، حالات معمول پر بحال
ضلعی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے باجوڑ کے پانچ علاقوں کو مکمل طور پر کلیئر کر دیا ہے، جہاں حالات اب معمول پر آ چکے ہیں اور ریاستی عملداری بحال ہو گئی ہے۔ انتظامیہ کے مطابق سیرئے کلان، سری میاں گان، لنڈئے کلان، بلال مسجد ترخو اور شمشیر گر قلعہ ترخو وہ علاقے ہیں جنہیں کامیاب سیکیورٹی فورسز آپریشن کے بعد محفوظ بنایا گیا ہے۔ مقامی آبادی کو اجازت دی گئی ہے کہ وہ اپنے گھروں کو واپس جا سکتے ہیں جبکہ ریاست ان کی مکمل حفاظت اور معاونت کی ضمانت دے گی۔ ضلعی انتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہ دیگر متاثرہ علاقوں کے خاندانوں کی واپسی کا عمل بھی مرحلہ وار مکمل کیا جائے گا تاکہ سب مکین پرسکون اور محفوظ ماحول میں دوبارہ اپنی زندگی شروع کر سکیں۔