news

ڈکی بھائی کا مزید 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

Published

on

لاہور کی مقامی عدالت نے یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کو جوا ایپ پروموٹ کرنے کے کیس میں مزید پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر سائبر کرائم ایجنسی کے حوالے کر دیا۔ عدالت میں پیشی کے موقع پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے مزید تفتیش کے لیے ریمانڈ کی استدعا کی جسے منظور کر لیا گیا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے پنجاب زون محمد سرفراز چوہدری نے انکشاف کیا کہ ڈکی بھائی نے اپنے ولاگز اور پروگرامز میں جوا ایپس کی تشہیر کر کے بھاری رقم کمائی اور ایک پروگرام کے عوض 10 سے 20 ہزار ڈالر وصول کیے۔ ان کے مطابق ڈکی بھائی نے درجنوں پروگرامز کے ذریعے کروڑوں روپے کمائے اور بچوں کو جوا کھیلنے کی طرف راغب کیا۔ مزید بتایا گیا کہ سعد الرحمان ملک سے فرار ہونے کی کوشش میں تھے مگر کنٹرول لسٹ میں نام شامل ہونے کے باعث پکڑے گئے۔ حکام نے اعلان کیا ہے کہ ان کی تمام جائیداد اور گاڑیوں کی تفصیلات بھی اکٹھی کی جا رہی ہیں، جبکہ بیرونِ ملک فرار دیگر افراد کے خلاف بھی کارروائی جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version