news

میٹا پر فحش فلموں کے غیر قانونی استعمال کا مقدمہ – فلم کمپنیوں کا دعویٰ

Published

on

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں دو بڑی فلم پروڈکشن کمپنیوں نے ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا ہے، جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ میٹا نے اپنی مصنوعی ذہانت (اے آئی) ٹیکنالوجی کو تربیت دینے کے لیے 2000 سے زائد فحش فلمیں غیر قانونی طور پر ڈاؤن لوڈ کیں۔ مقدمے کے مطابق 2018 سے اب تک کم از کم 2396 کاپی رائٹ فلمیں دانستہ طور پر ڈاؤن لوڈ کی گئیں۔ فلم کمپنیوں نے مؤقف اپنایا ہے کہ فی ویڈیو ڈیڑھ لاکھ ڈالر کے نقصان کے تحت انہیں مجموعی طور پر 35 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کے ازالے کا حق بنتا ہے۔ شکایت میں کہا گیا کہ میٹا نے اپنے ماڈلز “LLaMA”، “میٹا مووی جین” اور دیگر اے آئی سسٹمز کی تربیت کے لیے یہ مواد چوری کے طریقے سے استعمال کیا۔ مزید الزام لگایا گیا کہ کمپنی نے بِٹ ٹورنٹ کے tit-for-tat الگورتھم کا فائدہ اٹھایا، جس کے تحت صارفین کو دوسروں کے ساتھ مواد شیئر کرنے پر تیز ڈاؤن لوڈ اسپیڈ دی جاتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version