news
سہیل وڑائچ کا وضاحتی بیان – کالم پر تنقید اور غلط فہمیوں کا جواب
سینئر صحافی و تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے اپنے حالیہ کالم پر سامنے آنے والی وضاحت اور تردید پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ احمد شریف چوہدری نے جن نکات کی تردید کی، ان کا ذکر کالم میں سرے سے موجود ہی نہیں تھا بلکہ یہ ایک غلط فہمی تھی۔ انہوں نے کہا کہ کالم میں نہ تو انٹرویو کا لفظ استعمال کیا گیا، نہ ہی 9 مئی، عمران خان یا معافی کا ذکر تھا، بلکہ یہ محض پہلی ملاقات کی روداد تھی جس میں فیلڈ مارشل کی تقریر کا حوالہ دیا گیا۔ سہیل وڑائچ نے مزید کہا کہ بعض لوگ اپنے مقاصد کے لیے من مانی تاویلیں گھڑتے ہیں اور مصنوعی تشریحات کرتے ہیں، تاہم وقت کے ساتھ سب کی حقیقت سامنے آجائے گی۔ ان کے مطابق تاریخ ہمیشہ جھوٹے دعوؤں اور الزامات کو بے نقاب کرتی ہے اور بالآخر فیصلہ صحافت کے حق میں ہی ہوگا۔