news

رجب بٹ کا ڈکی بھائی کی گرفتاری پر ردعمل

Published

on

مشہور یوٹیوبر رجب بٹ نے اپنے ساتھی یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ قانون سب کے لیے برابر ہونا چاہیے۔ یاد رہے کہ ڈکی بھائی اس وقت بیٹنگ ایپ کیس میں گرفتار ہیں اور جسمانی ریمانڈ پر موجود ہیں جبکہ ان کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔ رجب بٹ کا کہنا تھا کہ ہم سب نے دیکھا ہے کہ پی ایس ایل کے کھلاڑی بیٹنگ ایپ کے لوگو والی جرسیاں پہنے ہوئے تھے اور قومی ٹی وی پر ان کے اشتہارات بھی چل رہے تھے، اس کے باوجود بڑی مچھلیوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا صرف انفلوئنسرز کو اس لیے نشانہ بنایا جا رہا ہے کیونکہ انہیں گرفتار کرنا آسان ہے؟ رجب بٹ نے مزید کہا کہ ہوسکتا ہے سیکڑوں انفلوئنسرز نے ان ایپس کی پروموشن کی ہو، مگر کارروائی صرف چند افراد کے خلاف کی جا رہی ہے۔ انہوں نے ڈکی بھائی اور ان کے خاندان کے لیے ہمدردی کا اظہار بھی کیا اور کہا کہ وہ اس مشکل وقت میں ان کے ساتھ ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version