news

رضا مراد نے اپنی موت کی جھوٹی خبروں پر خاموشی توڑ دی

Published

on

بالی ووڈ کے سینئر اداکار رضا مراد نے انٹرنیٹ پر پھیلنے والی اپنی موت کی جھوٹی خبروں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ زندہ ہیں اور اس حوالے سے پولیس میں شکایت بھی درج کروا چکے ہیں۔ اداکار کا کہنا تھا کہ اس سے قبل بھی ان کی موت کی جھوٹی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہی ہیں، جو نہ صرف ان کے لیے بلکہ ان کے اہل خانہ کے لیے بھی پریشانی کا باعث بنتی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مختلف پوسٹس میں ان کی موت کی افواہیں اس حد تک پھیلیں کہ رضا مراد اور ان کے گھر والوں کو دنیا بھر سے تسلسل کے ساتھ کالز اور پیغامات موصول ہوتے رہے۔ اداکار نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ ان کے وجود سے مسئلہ رکھتے ہیں اسی لیے وہ اس طرح کی افواہیں پھیلاتے ہیں، یہاں تک کہ پوسٹس میں ان کی موت اور سالگرہ کی جعلی تاریخیں بھی درج کی گئیں۔ رضا مراد نے کہا کہ وہ لوگوں کو بار بار وضاحت دیتے دیتے تھک چکے ہیں کہ وہ زندہ ہیں، اور یہ افواہیں ان کے لیے شدید ذہنی اذیت کا باعث بن رہی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version