news
اسپیس ایکس نے امریکی خفیہ خلائی جہاز کو آٹھویں مشن کے لیے لانچ کر دیا
اسپیس ایکس نے امریکی اسپیس فورس کے خفیہ خلائی جہاز بوئنگ X-37B کو اپنے آٹھویں مشن کے لیے کامیابی سے لانچ کر دیا ہے۔اسپیس ایکس یہ لانچ 21 اگست 2025 کو فلوریڈا کے کینیڈی اسپیس سینٹر سے فیلکن 9 راکٹ کے ذریعے کیا گیا، اور مشن کو USSF-36 (OTV-8) کا نام دیا گیا ہے۔ اس مشن کی خاص بات یہ ہے کہ جہاز میں جدید لیزر کمیونیکیشن سسٹم اور کوانٹم اینرشیئل سینسرز نصب کیے گئے ہیں تاکہ خلا میں بغیر GPS کے بھی درست نیویگیشن ممکن ہو سکے۔ X-37B اس سے قبل سات مشنز کامیابی سے مکمل کر چکا ہے، جن میں سب سے طویل پرواز OTV-6 تھی جو لگاتار 908 دن جاری رہی۔ ہر مشن کے دوران مختلف فوجی اور سائنسی تجربات خفیہ طور پر انجام دیے جاتے ہیں، اور اس بار بھی OTV-8 میں جدید ٹیکنالوجیز کا ٹیسٹ جاری ہے۔