news
ایپل نے آئی فون اور دیگر ڈیوائسز کے لیے اہم سیکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کر دی
ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی ڈیوائسز میں سامنے آنے والے سنگین سیکیورٹی مسئلے کو حل کرنے کے لیے نیا اپ ڈیٹ جاری کر دیا ہے۔ ماہرین کے مطابق صارفین کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر اپنی ڈیوائسز اپ ڈیٹ کریں تاکہ ہیکرز کے ممکنہ حملوں سے محفوظ رہ سکیں۔ ایپل نے کہا ہے کہ یہ نقص مخصوص افراد کے خلاف انتہائی پیچیدہ سائبر حملوں میں استعمال ہو سکتا ہے، تاہم کمپنی نے ان متاثرہ افراد کے بارے میں کوئی تفصیلات نہیں بتائیں۔ ماہرین کے مطابق اس طرح کے حملے زیادہ تر صحافیوں، کمپینرز اور دیگر ایسے پروفیشنلز کو نشانہ بناتے ہیں جن کی ڈیوائسز ہیکرز کے لیے اہمیت رکھتی ہیں۔ کمپنی کے مطابق یہ اپ ڈیٹ “امیج آئی او” سے متعلق ہے، جو ایک فریم ورک ہے اور آئی فون تصاویر پروسیس کرنے کے لیے استعمال کرتا ہے۔ ہیکرز وائرس زدہ تصاویر کے ذریعے ڈیوائس میں داخل ہونے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ ایپل نے آئی فون صارفین کے لیے iOS 18.6.2 ورژن جاری کر کے انہیں فوری انسٹال کرنے کی ہدایت کی ہے۔