news

وزیراعظم شہباز شریف: سیلاب متاثرین کی بحالی تک حکومت سکون سے نہیں بیٹھے گی

Published

on

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں واضح کیا ہے کہ حکومت سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی اور تعمیر نو تک سکون سے نہیں بیٹھے گی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حالیہ طوفانی بارشوں اور کلاؤڈ برسٹ کے نتیجے میں دریاؤں میں طغیانی آئی جس سے خیبرپختونخوا کے کئی اضلاع، بشمول سوات، صوابی، مانسہرہ، شانگلہ اور بونیر بری طرح متاثر ہوئے۔ اس قدرتی آفت کے باعث 700 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے جن میں سے 400 سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں ہوئیں۔ وزیراعظم نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جنگلات کی بے دریغ کٹائی نے نقصانات میں مزید اضافہ کیا۔ شہباز شریف کے مطابق وفاقی حکومت نے صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر ریلیف آپریشن شروع کیا، این ڈی ایم اے نے امدادی سامان پہنچایا جبکہ افواج پاکستان نے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور بحالی کی سرگرمیوں میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے فوجی دستوں نے عملی اقدامات کیے اور آرمی فیلڈ مارشل نے خود آپریشن کی نگرانی کی۔ وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ متاثرین کی مکمل بحالی تک حکومتی کوششیں جاری رہیں گی اور غیرقانونی تعمیرات کی روک تھام کے لیے جلد اہم اجلاس طلب کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version