news

علیمہ خان کے بیٹے شیر شاہ خان گرفتار

Published

on

علیمہ خان کے دوسرے بیٹے شیر شاہ خان کو بھی 9 مئی کیسز میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔ علیمہ خان خاندانی ذرائع کے مطابق انہیں اپنی رہائشگاہ کے قریب سے سادہ لباس اہلکاروں نے گرفتار کیا جبکہ پولیس اہلکار بھی کارروائی میں موجود تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شیر شاہ خان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے تصدیق کی کہ ان کی گرفتاری 9 مئی کے کیسز کے سلسلے میں عمل میں لائی گئی ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ادھر لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے شاہ ریز عظیم کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کو جناح ہاؤس حملہ کیس میں ضمنی بیان کی بنیاد پر نامزد کیا گیا ہے اور اس سے موبائل فون سمیت دیگر اشیا برآمد کرنی ہیں۔ تاہم ملزم کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے گرفتاری کو بدنیتی قرار دیتے ہوئے کہا کہ 27 ماہ بعد ملزم کا نام اچانک سامنے لانا شکوک پیدا کرتا ہے، جبکہ شاہ ریز عظیم ایک عالمی سطح کے اسپورٹس مین ہیں جو کئی بار بیرون ملک گئے اور واپس آئے مگر کبھی کسی کیس میں طلب نہیں کیا گیا۔ وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ انہیں فوری طور پر رہا اور مقدمے سے ڈسچارج کیا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version