news
فیروز خان کی اہلیہ ڈاکٹر زینب کا گھریلو تشدد پر بیان
پاکستانی اداکار فیروز خان کی اہلیہ اور ماہرِ نفسیات ڈاکٹر زینب فیروز کے حالیہ بیان نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث کو جنم دیا ہے۔ ڈاکٹر زینب فیروز نے گھریلو تشدد کے خلاف ایک پوسٹ پر اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ تشدد کسی بھی صورت محبت کی علامت نہیں ہو سکتا اور خواتین کو اپنی عزتِ نفس پر سمجھوتہ نہیں کرنا چاہیے۔ ان کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب ڈاکٹر نبیہ علی خان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں گھریلو تشدد کو جواز دینے کی کوشش کی گئی تھی۔ تاہم، ڈاکٹر زینب کی رائے پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں فیروز خان کے ماضی کی بنیاد پر تنقید کا نشانہ بنایا۔ بعض نے کہا کہ وہ یہ نصیحت سب سے پہلے اپنے شوہر کو دیں، جبکہ کچھ نے الزام لگایا کہ انہوں نے اپنے مریض سے شادی کرکے پیشہ ورانہ ضابطے کی خلاف ورزی کی ہے۔ کئی صارفین کے مطابق یہ بیان فیروز خان کی امیج بہتر بنانے کی کوشش بھی ہو سکتا ہے۔