news

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی کی ملاقات

Published

on

پاکستان اور چین نے سدا بہار اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے اور عالمی و علاقائی فورمز پر قریبی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے اسلام آباد میں اپنے دورے کے دوران چیف آف آرمی اسٹاف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اہم ملاقات کی۔

ملاقات میں خطے کی سلامتی، انسداد دہشت گردی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وانگ ژی نے پاکستان کی خودمختاری، ترقی اور خوشحالی کے لیے چین کی مستقل حمایت کا یقین دلایا، جبکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے چین کی جانب سے ہر موقع پر تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ خطے میں امن، استحکام اور اقتصادی ترقی کے لیے قریبی تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version