news

ناسا اور آئی بی ایم کا نیا اے آئی ماڈل

Published

on

ناسا نے سورج کی سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے مصنوعی ذہانت کے استعمال کا مستقل آغاز کر دیا ہے اور اس مقصد کے لیے آئی بی ایم کے تعاون سے “Surya” نامی نیا اے آئی ماڈل تیار کیا گیا ہے۔ سنسکرت زبان کے لفظ “سورج” سے متاثر ہوکر رکھا گیا یہ نام شمسی طوفانوں اور سولر فلیئرز کی بروقت اور زیادہ درست پیشگوئی میں مدد فراہم کرے گا۔ یہ ماڈل ناسا کے سولر ڈائنامک آبزرویٹری کے نو برس سے زائد عرصے پر مشتمل ریکارڈ شدہ ڈیٹا پر تربیت یافتہ ہے اور یہ کسی بھی سولر فلیئر کے حتمی مشاہدے سے تقریباً دو گھنٹے پہلے ویژوئل انداز میں وارننگ جاری کر سکتا ہے، جو روایتی طریقوں کے مقابلے میں 16 فیصد زیادہ درست ہے۔ ماہرین کے مطابق سولر اسٹورمز زمین پر سیٹلائٹس، جی پی ایس، مواصلاتی نظام، توانائی کے ڈھانچے اور خلائی مشنز کے لیے بڑا خطرہ بن سکتے ہیں، تاہم Surya کی مدد سے ان خطرات سے قبل متنبہ کر کے بروقت حفاظتی اقدامات ممکن ہو سکیں گے۔ یہ اقدام طویل المدت طور پر کارآمد ثابت ہوگا کیونکہ یہ ماڈل مستقبل میں بھی مسلسل نئے ڈیٹا سے تربیت پاتا رہے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version