news
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روز بھی زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، جس کے نتیجے میں انڈیکس ایک نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ کاروبار کا آغاز 361 پوائنٹس کے اضافے سے ہوا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 1,50,952 پوائنٹس پر جا پہنچا۔ سرمایہ کاروں کے اعتماد اور سودوں میں اضافے کے باعث مارکیٹ میں تیزی برقرار رہی اور انڈیکس مزید اوپر جاتا گیا۔ دورانِ کاروبار 429 اور پھر 636 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ ہوا جس سے انڈیکس 1,51,227 پوائنٹس کی تاریخی سطح کو چھو گیا۔ حالیہ ہفتوں میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے جس کے نتیجے میں انڈیکس کئی نئے ریکارڈ قائم کر چکا ہے۔