news

ڈی جی آئی ایس پی آر کا سہیل وڑائچ کے کالم پر ردعمل

Published

on

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے سینئر صحافی سہیل وڑائچ کے کالم پر ردعمل دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کسی بھی صحافی کو انٹرویو نہیں دیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سہیل وڑائچ نے برسلز میں آرمی چیف سے دیگر لوگوں کی طرح صرف ملاقات کی تھی، جبکہ انٹرویو کے حوالے سے لکھی گئی باتیں من گھڑت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فوج ایک ذمہ دار ادارہ ہے اور آرمی چیف نے نہ پی ٹی آئی اور نہ ہی عمران خان کے بارے میں کوئی گفتگو کی۔ جنرل احمد شریف کے مطابق سہیل وڑائچ نے ذاتی مفاد کے لیے ایک غیر ذمہ دارانہ اقدام کیا ہے، اور میڈیا کو بھی ایسی خبروں کو شائع کرنے سے پہلے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیئے۔ مزید برآں انہوں نے 9 مئی کے واقعات پر فوج کے مؤقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ اس واقعے کے ذمہ داروں، سہولت کاروں اور منصوبہ سازوں کو قانون کے مطابق جواب دہ ہونا ہوگا کیونکہ یہ صرف فوج نہیں بلکہ پوری قوم کا مقدمہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version