news

وزارت آئی ٹی میں اربوں کی ہیرپھیر کا انکشاف

Published

on

آڈٹ حکام نے انکشاف کیا ہے کہ وزارت آئی ٹی کے ماتحت ادارے میں اربوں روپے کی ہیرپھیر سامنے آئی ہے۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق وزارت آئی ٹی فنڈ مینجمنٹ کے اربوں روپے غیرقانونی طور پر وزارت خزانہ کو منتقل کیے گئے، جبکہ ٹیلی کام کمپنیوں سے وصول کیے گئے ریسرچ فنڈز بھی گردشی قرضوں کی ادائیگی میں استعمال ہوئے۔ دستاویزات کے مطابق وزارت خزانہ کو 9 ارب 15 کروڑ روپے غیرقانونی منتقل ہوئے، حالانکہ یہ فنڈز صرف ریسرچ کے لیے مختص تھے اور انہیں کسی اور مقصد کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا تھا۔

ادھر مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد نے کراچی میں ایک روز کی بارش کے نتیجے میں 9 شہریوں کی ہلاکت اور شہر کی تباہی پر شدید دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس تباہی کی اصل ذمہ دار پیپلز پارٹی کی کرپٹ حکومت ہے، جس نے عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ شہر کی تعمیر پر خرچ کرنے کے بجائے اپنی جائیدادیں بنانے میں استعمال کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی پیپلز پارٹی کی بدعنوانیوں اور نسلی امتیاز کے خلاف آواز بلند کی گئی، اسے لسانی رنگ دینے کی کوشش کی گئی۔ آفاق احمد نے مزید کہا کہ سندھ کے شہری علاقوں کے مسائل کا واحد حل پیپلز پارٹی کے بدعنوان حکمرانوں سے نجات اور ان علاقوں کے وسائل پر شہری عوام کا مکمل اختیار ہے۔ ان کے مطابق اگر ضرورت پڑی تو عوام علیحدہ صوبے کے قیام سمیت کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہیں، اور آنے والے وقت میں پیپلز پارٹی کے نسلی امتیاز کے خلاف مہاجروں کا اتحاد سب کو حیران کردے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version