news

پاکستان نے بھارتی ایئرلائنز کیلئے فضائی حدود بندش میں ایک ماہ کی توسیع

Published

on

پاکستان نے بھارتی ایئرلائنز کے لیے اپنی فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی مزید توسیع کردی ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے نوٹم کے مطابق اب بھارتی طیاروں کو 23 ستمبر تک پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ یاد رہے کہ پاکستان نے 23 اپریل سے بھارتی پروازوں پر یہ پابندی عائد کر رکھی ہے، جو اب مزید بڑھا دی گئی ہے۔

یہ فیصلہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدہ تعلقات کے باعث کیا گیا ہے۔ فضائی حدود کی اس بندش کے نتیجے میں بھارتی ایئرلائنز کو گزشتہ چند ماہ میں 35 ارب روپے سے زائد کا بھاری مالی نقصان ہو چکا ہے، جس سے بھارتی فضائی کمپنیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ حکام کے مطابق یہ اقدام قومی سلامتی اور پاکستان کی فضائی حدود کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے، اور بھارتی پروازوں کو مکمل طور پر روکا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version